|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2020

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، امریکا میں 50 ہزار سے زائد جبکہ اسپین میں 22 اور فرانس میں 21 ہزار افراد کورونا کا شکار بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

امریکا میں وائرس کے مہلک وار نہ رکے، 24 گھنٹوں میں 32 سو افراد جان سے گئے، جس کے بعد وہاں پر اموات 50 ہزار سے اوپر چلی گئی جبکہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں 50 ہزار افراد کورونا وائر س کا شکار بنے ہیں۔

اسپین میں 22 ہزار، فرانس میں 21 ہزار، برطانیہ میں 18 ہزار اور ایران میں 5 ہزارسے زیادہ اموات سامنے آچکی ہیں۔

چین میں کورونا کی نئی لہر روکنے کے لیے ہربن شہر کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

بلجیم میں کورونا وائرس سے 189 افراد انتقال کرچکے ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 679 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت برسلز کے مطابق بلجیم میں 1496 لوگوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 6679 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

بلجیم میں کورونا وائرس سے 10122مریض صحتمند ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت برسلز کا کہنا ہے کہ بلجیم میں ابتک 44293 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 970 افراد اب بھی تشویش ناک حالت کا شکار ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1172 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 6 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد 127 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا سے متاثرافراد کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی، 525 نئے کیس کے بعد متاثرین کی کُل تعداد 9281 ہوگئی ہے۔