خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار سٹی کے صدر محمد اقبال بلوچ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد بخش مینگل نے اپنے ایک بیان میں حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ایک منظم سازش کے تحت جھالاوان کے عوام کو تعلیم جیسے بنیادی سہولیات سے محروم کر کے یہاں کے بلخصوص خواتین سے علم جیسے بنیادی ضرورت کا حق چھینا جارہا ہے جو کہ جھالاوان کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے مترداف ہے۔
حکومت کے ایک خود ساختہ کمیٹی نے خضدار کے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کیمپس اور ووکیشنل ایجوکیشنل (پولی ٹیکنیکل) وومن کالج کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ جھالاوان کے عوام کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں کئی سالوں سے درس و تدریس کا عمل جاری ہے اور بلڈنگ وغیرہ کے لئے خصوصی طور پر اراضی بھی الاٹ کیا گیا ہے اور محکمہ میں اسٹاف وغیرہ بھی تعینات کیا گیا ہے اور طالبات اور دیگر اسٹاف کے لئے گاڑیوں سمیت دیگر مشینری وغیرہ کا بھی انتظامی معاملات کو خصوصی طور پر مکمل کیا گیا ہے۔
وومن پولی ٹیکنیکل کالج کی بلڈنگ ہاسٹل و اسٹاف کے لئے رہائش گاہ وغیرہ کئی سالوں سے مکمل طور پر تیار کی جاچکی ہے اس کے باوجود حکومتی کمیٹی نے مزکورہ ادارے بند کرنے کی سفارش کی ہے جو کہ جھالاوان کے عوام خصوصاً خضدار کے طالبات کے لیے علم و شعور وہند کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ جھالاوان کے عوام کے ساتھ ناانصافی و تعاصب کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
جھالاوان کے عوام اس قسم کے ناانصافیوں کو کبھی بھی قبول نہیں کی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خضدار کے دونوں تعلیمی اداروں کے بنیادی سہولیات اساتذہ کرام کے کمی وغیرہ کو خصوصی طور مکمل کیا جائے تاکہ علم تدریس کا سلسلہ جاری رکھا جائے وگرنہ خضدار کے عوام اس عوام دشمن اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتا ہے۔