|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2020

تربت: تحصیل تمپ کے مختلف علاقوں دازن،تمپ،گومازی،ملانٹ،پھل آباد،بالیچاہ،کلاہو،آزیان،نزرآباد اور کوشقلات سے ماسی عائشہ،بانک ماہ بی بی،گنجاتوں،ملنگ غفور، ذلیخہ، صابرعلی، دادشاہ، گنج بخش،مراد احمد،جاوید علی اورکیپٹن نودان نے مشترکہ اخباری بیان میں اسسٹنٹ کمشنر رحمت مراد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سخت گرمی میں ہر علاقے کے غریب،بیوہ،مزدور اور بے سہارا مستحقین کے گھر جاکر راشن سپلائی کی۔

تمپ میں پہلی بارایسا مخلص اور نڈرآفیسر تعینات ہواہے،ہم اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جیسا مخلص آفیسر کو ایوارڈ سے نواز ے، لاک ڈاؤن کے سبب ہمارے گھروں کے چولھے بجھ گئے تھے،مگراسسٹنٹ کمشنر رحمت مراد اپنے روشنیو ں کے ساتھ ہمارے لیے ایک چراغ بن گئے، اس مخلص آفیسر کے ساتھ ہماری دلی تمنائیں ساتھ ہیں، اسسٹنٹ کمشنر رحمت مراد اور اسکی پوری ٹیم کی جانب سے شفاف انداز میں راشن تقسیم کا عمل قابل تحسین ہے۔