ہمارے ملک میں کرونا وائرس نے مارچ 2020ء میں سر اٹھایا جب پڑوسی ملک ایران سے آنے والے ذائرین میں یہ مرض نمودار ہوا صوبائی حکومت کی متعدد اقدامات سے اس مرض کو مذید پھیلنے سے روک دیا گیا اگر چہ اس کے اثرات ابھی تک نمودار ہورہے ہیں چند قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں ژوب ڈویژن میں اس مرض کی شدت اتنی نہیں ہے تاہم حکومت نے اپنی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
کمشنر ژو ب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس منعقد کر کے انہیں صوبائی کور کمیٹی کیلئے کئے گئے فیصلے اور ہدایات سے آگاہ کیا اور اس عالمی وبائی مرض کے خلاف اپنے اپنے اضلاع میں اقدامات کرنے کی سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی،ژوب ڈویژن سے گزرنے والے ذائرین کو محفوظ رکھنے کیلئے اور احتیاطی تدابیر کا پابندکیاگیا، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی بہترحکمت عملی سے وہ مرحلہ بہتر طور پر مکمل ہوا۔
پنجاب اورکے پی کے جانے والے ذائرین کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ پہنچایا گیا،بعد ازیں ہر ضلع میں مقامی طور پر اس مرض کے پھیلنے کا راستہ روکنے اور عوام میں احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے پر بھرپورتوجہ دی گئی جس میں ہر ضلع کے ایم پی اے اور عوامی نمائندوں نے بھی حکومتی اقدامات کی بھرپور معاونت کی۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران جوکہ ان دنوں ضلع بارکھان میں موجود تھے انہیں ڈپٹی کمشنر گل محمد خلجی کی طرف سے کورونا 19کے حوالے سے بلائے گئے ضلعی آفیسران کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی جس میں صوبائی وزیر کوکورونا کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر نے تجاویز دیتے ہوئے شرکاء سے کہا کہ کھانے پینے کے تمام ہوٹل رکنی،بارکھان اور ناہڑکوٹ میں بند رکھیں جبکہ پرچون،میڈیکل سٹور اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں۔تمام غیر ضروری دکانیں مکمل بند رہیں جن، میں مویشی منڈیاں بھی شامل ہونگی صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ،جن دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے وہ بھی شام 7بجے بند کئے جائیں گے،جبکہ میڈیکل سٹور رات بھر کھلے ہونگے۔ڈپٹی کمشنر گل محمد خلجی نے تمام ضلعی آفیسران اور انتظامیہ کو لاک ڈاؤن پر حکمت عملی بنانے کے خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا اعادہ کیا،صوبائی وزیر نے ماسک اور دیگر ضروری سامان خریدنے کے لئے 1لاکھ روپے نقد دیئے۔
کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کورونا 19 کے سلسلے میں ضلع لورالائی کا دورہ کرنے والے صوبائی سیکرٹری کالجز اینڈ آئیر ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی کے ہمراہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم قرنطینہ سینٹر،ہسپتال گیٹ پر قائم کئے گئے سکریننگ اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکرنینگ چیک کئے گئے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی اسد اللہ خان کاکڑ،ڈی پی او لورالائی جواد طارق اور دیگر ضلعی و انتظامیہ ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر ژوب ڈویژن اور صوبائی سیکرٹری نے موقع پر موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی مسئلہ ہے اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے،اس موقع پر صوبائی سیکرٹری کو کئے گئے اقدامات سے تفصیلاً اگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا،صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔جبکہ سنیٹر سردار شفیق ترین نے ضلع دُکی میں امدادی سامان تقسیم کی اور صوبائی مشیر مٹھاخان کاکڑ،سردار مسعود خان لونی اور ایم پی اے مولوی نوراللہ نے بھی کے اندر لوگوں کی ہرممکن مدد کی۔ کورونا 19کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصورہیں جس کا احساس کرتے ہوئے حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا اور ہر ایک شخص کو 12ہزار روپے نقد دیئے جا رہے ہیں۔
ژوب ڈویژن کے تمام اضلاع میں شفاف طریقے سے یہ امدادی کا روائی جاری اور سلسلہ وار لوگ رقم وصول کر رہے ہیں اور روزانہ لاکھوں روپے تقسیم ہو رہے ہیں ہر ضلع کے دوردرازعلاقوں میں بھی احساس پروگرام مراکز قائم کئے گئے ہیں۔عوامی سطح پرانتظامیہ سے تعاون جاری ہے کسی بھی مشکل حالت میں کمشنر کی جانب سے قائم کمیٹیاں فوری اقدامات کرینگی اس وقت ڈپٹی کمشنر صاحبان حکومتی احکامات کے مطابق زائرین کی نگرانی کررہے ہیں۔اور احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے زرائع استعمال کررہے ہیں۔