قلات: ڈپٹی کمشنر قلات عزت نزیر بلوچ نے کہا ہے کہ تمام آفیسران اپنی دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے اور محکموں کی کارکردہ گی متحرک کرے عوامی خدمت میں خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔
اجلاس میں کیسکو کے آفیسران کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار ڈیپوٹیشن پر گئے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایات جاری کر دیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع قلات میں محکموں کے سربراہان سے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات مقصود احمد شاہ ڈی ای او غلام مصطفی بنگلزئی ڈی ایچ او ڈاکٹر نسیم لانگو ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر مہر اللہ رند ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ڈاکٹر گھنشام داس چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلات عطاء اللہ بازئی چیف آفیسر ڈسڑکٹ کونسل قلات عبدالخالق شاہوانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاضی محمد عاشق ڈویلپمنٹ آفیسر محمد علی قمبرانی سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اقبال دہوار اور دیگرضلعی آفیسران بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ او قلات کو ہدایت کی کہ تمام ڈیپوٹیشن پر گئے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرے۔
انہوں نے کیسکو آفیسران کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے آفیسران اپنی اپنی محکموں کی ترقیاتی اسکیموں مسائل کے الگ الگ تفصیلی بریفنگ رپورٹ بنا کر مجھے دیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خدمت گار ہیں اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائیگا۔