|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6859 ہوچکی ہے جبکہ اب تک اس وبا سے 115 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ: ’90 فیصد زائرین اور تبلیغی جماعت کے افراد صحت یاب ہو کر گھروں میں جا چکے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کل 90 ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

’بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ہونے والی شکایت پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔۔۔ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی سفارش وفاق کو بھجوائی جائے گی۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں سمارٹ سیمپلنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں ٹیسٹ سیمپل لیے جائیں گے۔