|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2020

افغانستان میں موجود امریکی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان نے تشدد کا سلسلہ جاری رکھا تو اس کا جواب دے سکتے ہیں۔

افغانستان میں امریکی فوج نے طالبان کو غیر معمولی کھلا خط جاری کیا ہے جس میں متحارب فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ “سیاسی راستے کی طرف” لوٹ جائیں۔

خط میں امریکی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مزید خونریزی کو روکنے کے لیے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا، اگر تشدد کم نہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ 

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکا اشتعال انگیز بیانات سے باز  رہے، ہم اپنی جانب سے وعدوں کی پاس داری کے لیے پرعزم ہیں، آپ اپنی ذمے داریوں کا احترام کریں۔