|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2020

کوئٹہ: فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کورونا کے ٹیسٹنگ کا عمل سست روی کا شکار،کورونا کے شبے میں ٹیسٹ کروانے والے کئی افراد کو 12 دن بعد بھی رپورٹس نہ مل سکی جبکہ کئی افراد کے ٹیسٹ گم ہوگئے جنہیں دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے باوجود بھی رپوٹس نہ مل سکیں۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ٹیسٹ کی رپورٹس لینے والے چکر کاٹنے لگے،ہسپتال کا عملہ ہرروز نئی تاریخ دینے لگ گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں دفاتر سے زور دیا جارہا ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹ محکموں میں جمع کروادیں مگر ہمارے رپورٹس نہیں دیئے جارہے دوسری جانب کورونا کے شبے میں ٹیسٹ کروانے والے پولیس اہلکار اور صحافی بھی رپوٹس ملنے کے منتظرہیں جبکہ2 ہزار 1 سو 23 افراد کے ٹیسٹ تاحال نہیں دیئے گئے ہیں۔

کورونا کے شبے میں ٹیسٹ کروانے والے افرادکورنٹائن کی بجائے گھروں،محلوں اور پبلک مقامات پر آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں جو تشویشناک بات ہے جس سے کوروناوائرس پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔