|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2020

کوئٹہ: لاک ڈوان کی خلاف ورزی پر 2سو 78 دکانیں سیل68 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ ثافی نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 2سو 78 دکانیں سیل کردی جبکہ 68 افرادکو گرفتارکیاجبکہ مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران 2 سو 10 گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق91 گاڑیوں کوبلاوجہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر چالان کیاگیا۔

جبکہ ریپڈ رسپانس ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 6 سو 59 افراد کی اسکریننگ کے دوران 1 سو 84افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری بھیجے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد میں 22 ہزار 3 سو روٹیاں بھی تقسیم کی گئی جبکہ اسپن کاریز میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ 2 سو گھرانوں میں افطاری بھی تقسیم کی گئی۔