|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2020

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں زیر حراست تارکین وطن کی کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

57 سالہ کارلوس ارنسٹو ایسکوبار میجا نامی شخص کو سین ڈیاگو کے اوٹے میجیا کو جنوری سے حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا۔

سین ڈیاگو یونین ٹریبیون کے مطابق وہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد گذشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے۔

ایسکوبار کی بہن روسا کے مطابق وہ 1980 میں ایلسالواڈور میں ہونے والی خانہ جنگی سے بھاگ کر امریکی میں مقیم اپنی دوسری بہن کے پاس آئے تھے۔ دونوں بہنوں کو امریکی شہریت مل گئی لیکن ایسکوبارمستقل امریکی شہریت حاصل نہ کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا بھائی ایک نفیس انسان تھا۔‘

البتہ یہ امریکا میں امیگریشن اور کسٹمز سنٹر کے حراستی مراکز میں کورونا کے باعث ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔

اوٹے میسا کے حراستی مرکز میں تقریباً 1000 کے قریب افراد قید ہیں۔ اور یہاں قید افراد میں کورونا کے انفیکشنز بڑھ رہے ہیں جبکہ قیدیوں کا کہنا ہے کہ انھیں مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

اب تک 200 سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔