|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2020

سابق لیجنڈری باکسر جمی گالن عالمی وبا  کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

معروف گلوکار و میزبان فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے قریبی دوست جمی گالن کی موت پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نیویارک میں موجود  اپنے ایک قریبی دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔

فخر عالم کا کہنا تھا کہ جمی گالن باکسر، فائٹر اور دلوں کے چیمپئن تھے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جمی نے انہیں ہارلیم کی ثقافت کے بارے میں  بنیادی معلومات فراہم کیں۔

فخر عالم نے لکھا کہ فٹبال کے ’دادا‘ مانے جانے والے جمی نے انہیں اپنی باکسنگ سمیت زندگی کی دیگر کہانیاں بھی سنائیں۔

انہوں نے اپنے دوست کی موت پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے دوسری دنیا میں آسانی ی دعا کی۔

جمی گالن اپنے کیرئیر میں ایک دیرینہ ٹرینر کے طور پر جانے جاتے ہیں، گالن نے اپنی زندگی میں معروف باکسرز محمد علی، فلائیڈ پیٹرسن، بوبی کیسڈی، رالف کوریا ، ٹیرنس الی سمیت مارک میک فیرسن کو تربیت دی۔

واضح رہے کہ نیویارک میں موجود 89 سالہ جمی گالن میں اپریل کے اواخر میں کورونا کی علامات پائی گئیں جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کروایا گیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جلد ہی وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔