|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2020

سنگاپور میں سنیچر کو کورونا وائرس کے 753 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس شہری ریاست میں متاثرین کی کُل تعداد 22 ہزار 460 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ نئے متاثرہ افراد میں زیادہ تر لوگ اجتماعی رہائش گاہوں میں رہنے والے تارکینِ وطن مزدور ہیں جبکہ نو افراد سنگاپور کے مستقل شہری ہیں۔