|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2020

چمن: چمن پاک افغان بارڈر کو پاکستان میں پھنسے افغانی باشندوں کیلئے ایک روز کھول دیا گیا افغانی باشندے 2مارچ سے پاکستان میں پھنسے تھے ان کے وطن واپسی کیلئے ایف سی حکام نے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کے عوض خیرسگالی کے تحت پاک افغان بارڈر کو ایک روز کیلئے کھول دیا ہے۔

پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ سے افغانی باشندے اپنے وطن افغانستان داخل ہوگئے جبکہ پاک افغان بارڈر پر افغان ٹرانذٹ ٹریڈ 5روز کیلئے جاری رہے گا جس سے ماہ رمضان میں افغانی بھائیوں کیلئے خوردنی اشیاء کے ٹرک افغانستان جائیں گے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی لانے کے بعد چمن شہر میں بھی دکانیں کھول دی گئی۔

لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے تھے حکومت نے یہ اقدام اُٹھاتے ہوئے اعلان کیاکہ ہفتے میں 5روز دکانیں کھلی رہیں گی اور 2روز مکمل طور پر لاک ڈاؤن کو یقینی بنایاجائے گا۔

حکومت نے عوام سے تعاون کی التجاکی کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے عوام اور حکومت نے مل کر مقابلہ کرنا ہے پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ کے راستے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے وطن واپسی کیلئے ہفتے میں ایک روز دیا جائے گاجس سے پاکستانی شہری اپنے وطن آسکیں گے۔