|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2020

روسی حکام نے سنیچر کو اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز کورونا وائرس کے 10 ہزار 817 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کُل تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 676 ہوگئی ہے۔

روس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ 104 مزید افراد کی ہلاکت ہوئی ہے اور یوں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1827 تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں رواں ہفتے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

لگاتار کئی دنوں تک یومیہ 10 ہزار سے زیادہ متاثرین سامنے آنے کے بعد اس نے فرانس اور جرمنی کو متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

روس میں دنیا میں پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔