|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2020

نوشکی: نوشکی ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر اپریل ماہ لاک ڈاون رہا ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نوشکی کے اعداد شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں 138ٹریفک روڈ ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں 15 کے قریب جن کو فریکچر ہوئے اور 11 کے قریب برن کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ کورونا سے قبل عام دنوں اتنے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر پورا ضلع نوشکی لاک ڈاون کا نظر ہوگیا۔

سڑکیں ویران تھے نوشکی سے باہر جانے والے مسافر گاڑیاں بند تھے اس کے باوجود 138 کے قریب ٹریفک حادثات کے روڈ ایکسیڈنٹ ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے اسی طرح مارچ کے مہینے کا جائزہ لیا جائے۔

37 کے قریب روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ہوئے، 38 قریب جن کو فریکچر ہوئے،برن کیسز کی تعداد 39 اور ڈاگ انسپیکشن کے 40 کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح مارچ کے مہینے کے پیش نظر کورونا وائرس کے پیش نظر اپریل کے مہینہ جو مکمل لاک ڈاون ہوا روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے کیسز سب سے زیادہ ہوئے۔