|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2020

نیوزی لینڈ میں جمعرات سے بہت سے کاروبار کھل رہے ہیں جن میں ریستوران، دکانیں اور سینما گھر شامل ہیں۔ تاہم شراب خانے 21 مئی تک بند رہیں گے۔

وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ ملک میں کووڈ 19 کے صرف 90 متاثرین باقی ہیں اور ان کا ملک وائرس کے خاتمے کے قریب ہے۔

پڑوسی ملک آسٹریلیا کے برعکس، نیوزی لینڈ ابھی تک اپنے شہریوں کے لیے کوئی کووڈ ٹریسنگ ایپ نہیں لایا ہے۔ یاد رہے کہ وائرس سے متعلق ردعمل کے حوالے سے آسٹریلیا کی تعریف کی گئی ہے۔

کووڈ ٹریسنگ ایپ کے بجائے نیوزی لینڈ اپنے شہریوں پر انحصار کر رہا ہے کہ وہ اپنے سماجی حلقوں کو چھوٹا رکھیں اور جب باہر جائیں تو فاصلہ برقرار رکھیں۔

نیوزی لینڈ نے صرف دو ہفتے بعد ہی مکمل لاک ڈاؤن ختم کر دیا تھا۔