|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2020

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ صوباء کابینہ کے اجلاس میں مختلف اہم صوبائی امور کا جائیزہ لیتے ہوئے متفقہ فیصلے کئے گئے۔

کابینہ نے نائب تحصیلدار کی 58 خالی آسامیوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذر یعہ بھرتی کی منظوری دے دی فیصلے کا مقصد بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے کابینہ نے کوٗٹہ میں پائلٹ پر و جیکٹ کے طور پر شہری جائیدادوں کے ٹیکس سے منسلک امور کے جی آئی ایس پر مشتمل کمپیوٹر ائزیشن سسٹم کے قیام کی منظوری بھی دی۔

منصوبے پر بلوچستان یونیورسٹی اف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈمینیجمنٹ سائینسز کے ذریعہ عملدرآمد کیا جائے گا اس اقدام کا مقصد پراپرٹی ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے کابینہ نے روشن بلوچستان پروگرام کے تحت شمسی توانائی کے ذریعہ دیہاتوں طبی مراکز اور تعلیمی اداروں کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے میں ترمیم کی منظوری دے دی جسکے تحت پروگرام کا اطلاق نیشنل گرڈ سے غیر منسلک کے ساتھ ساتھ نیشنل گرڈسے منسلک دوردراز علاقوں میں بھی ہو سکے گا۔