دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ایم این اے رخشان ڈویژن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کی ایگزیکٹیو انجینئر برائے کنسٹرکشن کیسکو حاجی کرم بخش بادینی سے ملاقات اس موقع پر بی این پی ڈسٹرکٹ نوشکی کے سینئر رہنما حاجی عزیز بادینی بھی موجود تھے۔
ایگزیکٹیو انجینئر برائے کنسٹرکشن حاجی کرم بخش بادینی نے رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی کو حلقے کے بجلی کے منظور شدہ کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے کہا کہ عید کے بعد انشاء اللہ تین پروگرام کے تحت چار کروڑ روپے کی فنڈز سے چاغی اور نوشکی کے مختلف ایریا میں بجلی کا کام باقاعدہ شروع ہوگا جبکہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں دو گرڈ اسٹیشن جن میں کلی طوتازئی خاران اور کیشنگی نوشکی شامل ہیں۔
دو کروڑ اسی لاکھ کلی مینگل آباد و حسن آباد نوکنڈی کا بجلی سرگیشہ ایریا کے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے سمیت 29 کروڑ روپے بجلی کی مد میں باقاعدہ منظور ہوچکے ہیں اور ان پر بھی بہت جلد کام کا آغاز ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی سیاست کامحور بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے پارٹی ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہیں۔
حلقے کے تمام علاقوں میں محدود فنڈز کے باوجود تاریخی کاموں کو عملی جامعہ پہنائیں گے حلقے میں بجلی کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام بھی شروع ہونگے اور اپنے حلقے کے لوگوں کو انشاء اللہ مایوس نہیں کروں گا جو ممکن ھو سکا اپنے حلقے کیلئے لوگوں کیلئے کروں گا