مستونگ : سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کراچی کے تعاون سے ضلع مستونگ میں کورونا لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے سینکڑوں گھرانوں میں راشن تقسیم کی گئی۔سیلانی ویلفئر ٹرسٹ ایک عوامی خدمت گار فلاحی تنظیم ہے جو ہمیشہ مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتاہیں۔
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سیلانی ویلفئرٹرسٹ کراچی کی جانب سے مستونگ میں لاک ڈاون سے متاثر ہونے والیغریب مزدور دہاڑی دار طبقہ میں ماہ رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ میں 245 پیکٹ راشن تقسیم کیاگیا۔سیلانی ویلفئرٹرسٹ کراچی کے بلوچستان کے انچارج مفتی ظہوراحمد مینگل نے ضلع مستونگ میں سید آغاعظیم شاہ ہاشمی مولاناحبیب احمد حبیبی کو ضلع مستونگ کے غریب مستحقین کیلئے 245 راشن کے تھیلے فراہم کئے۔
جنہوں نے سائیں سمیع اللہ جان، سیدہ بی بی صفت ہاشمی،سائیں فریدالحق شاہ،مولاناامیرحمزہ مولانا محمدعمر کیف مولانا عبداللہ حاجی محمدعثمان مولاناحفیظ اللہ کی تعاون سے مستونگ سٹی کھڈکوچہ درینگڑھ کردگاپ مستونگ روڈ سمیت ضلع مستونگ کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون سے متاثرین میں تقسیم کی اور سیلانی ویلفئرٹرسٹ کی جانب سے مزید راشن فراہم کرنے کی توقع ہے مزید راشن کے پیکٹ عنقریب فراہم کئے جائینگے جو غریب مستحق گھرانوں میں تقسیم کئے جائینگے۔
اس موقع پر سید آغاعظیم شاہ ہاشمی مولاناحبیب احمد حبیبی نے سیلانی ویلفئرٹرسٹ کراچی اوربلوچستان کے انچارج مفتی ظہوراحمد مینگل کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیاکہ سیلانی ویلفئرٹرسٹ غریب گھرانوں کے بحالی اور انکے ساتھ مزید اپنا تعاون اور مدد جاری رکھیں گے تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں کوئی غریب دہاڑی دار کے بچے بھوکے نہ رہ سکے