|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2020

 ماسکو: روس میں کورونا وائرس کے لیے مخصوص اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ کے اسپتال سینٹ جارج اسپتال میں آتشزدگی سے 5 افراد جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 150 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 4 مریض وینٹی لیٹر پر تھے اور اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے پر قاصر تھے، آگ سے سب سے زیادہ نقصان آئی سی یو کو پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

 

اسپتال سے تمام مریضوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔