لورالائی : صوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے اپنے دفتر میں مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائر س کی وباء سے قبل رواں مالی سال میں صوبے میں ترقی کی رفتار اطمینان بخش تھی سلانہ ترقیاتی اخراجات مکمل طور پر متوزن تھے۔
تعلیم صحت صنعت اور سماجی تحفظ کیلئے انفراسٹریکچرپر بھاری سرمایہ کاری کی جارہی تھی پبلک پرائیویٹ پروجیکٹس کا آغاز کیا جارہا تھا اورصوبے کے ذاتی وسائل میں بہت زیادہ بہتری آچکی تھی محکمہ صحت کے حالیہ بحران کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوچکی ہے کورونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اخراجات اورلاک ڈاؤن دوران کاروبار کی بندش سے جہا ں وسائل میں کمی واقع ہوئی وہا ں ترقی کی رفتار بھی متاثر ہوئی تاہم صوبائی وزیر اعلی جام کمال علیانی کی موثر حکمت عملی اوربروقت اقدامات اورجامع معاشی منصوبہ بندی سے صورتحال پر قابو جارہا ہے۔
صوبائی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی پر اضافی بوجھ ڈالا جاسکتا ہے اور نہ ہی ٹیکس دہندگان کی مشکلات میں اضافہ ممکن ہے ایسے میں ضروری ہے کہ ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ اورنادہندگان سے وصولیوں کو یقینی بنایا جائے وسائل میں اضافے کیلئے متبادل ذرائع کے علاوہ خدمات کی فراہمی میں بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے دکانوں شائپنگ سینٹرز اور دیگر کاروبار کو عوام کے مفاد اور فائد ے کیلئے اپنے اپنے کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ عوام اور تاجر وں نے حکومت کی طرف سے نافذکی گئی کسی بھی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جارہاہے جس کی وجہ سے لگتا ہے کہ حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانے پر مجبور ہوگی اس لئے عوام اور تاجروں کو چاہیے کہ وہ اپنی اور اپنے علاقے کو اس موذی وائرس سے بچانے کیلئے سماجی فاصلہ اور واحد حل احتیاطی تدابیر اختیار رکر نے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان علیانی کی قیادت میں کرونا کی روک تھا م اور ڈاکٹروں پیر امیڈیکل اسٹاف اور دیگر اداروں جو کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں ان کی حفاظت کیلئے بھر پور اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کررہے ہیں حاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور گھر سے نکلتے وقت بھی ماسک لازمی لگا کر نکالیں اوربلاضرورت کسی بھی رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی وباء کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے صوبائی حکومت وزیر اعلی کی قیادت میں کرونا کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے بتائی گئی۔
احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اپنی اپنے گھروالوں کی بچوں کی خاندان کی محلے والوں اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں انہوں نے کہا کہ وائر س سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا نا ہے کرونا وائر س کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کرونا وائر س کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اب تک صوبے میں وائر س سے ہزاروں کی تعداد میں افراد متاثرہوچکے ہیں اور کئی ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں لحاظ ؑعوام سے اپیل ہے کہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ہی اس وائر س اپنی اور اپنے گھروالوں کی جانیں محفوظ ؓؓؓبنا سکتے ہیں۔