|

وقتِ اشاعت :   May 14 – 2020

چاغی:  چاغی سردارزادہ منظور احمد لیوارزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چاغی میں راشن کو سیاسی نذر لگ گیا راشن غریب مستحقین کی بجائے بااثر لوگوں میں تقسیم ہوئے راشن پسند اور ناپسند اور اقربا پروری کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں۔

مستحقین کی بجائے من پسند افراد کو رات کی تاریکی میں بلاکر راشن دیا گیا۔افسوس کہ ضلعی انتظامی افسران غریب لوگوں کو انکے حق دینے میں بری طرح ناکام ہوئے اصل حق دارون کی بجائے سیاسی پینل والوں میں تقسیم ہوئے۔ اور یوں چاغی انتظامیہ سیاسی لوگوں کے سامنے ریت کی دیوار کی مانند ڈھیر ہوئی۔اور یہ ایک افسوس ناک عمل ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہم وزیر اعلی بلوچستان اور بالا حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ چاغی کے غریب عوام کے ساتھ اس ظلم اور ناانصافی کا نوٹس لیں اور اس غیر منصفانہ تقسیم مین جو جو سرکاری ملازم یا سیاسی پینل والے ملوث ہیں ان سے تفتیش کیا جائے اور اس پر ایک انکوائری ٹیم تشکیل دیا جائے تاکہ غریبوں کو انکا حق مل جائے اور مجرموں کو راشن غبن کرنے کی سزا مل جائے۔