|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2020

کراچی میں یوم علی پر روایتی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا ہے جو کاریڈور 2 اور ایمپریس مارکیٹ سے ہوتا ہوا ریگل چوک اور تبت سینٹر سے ایم اے جناح روڈ پر آئے گا۔

اس کے بعد جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیہ تک جائے گا۔ جلوس برآمد ہونے سے قبل مجلس عزا بھی منعقد کی گی تھی۔

نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق حکومت سندھ نے ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی تھی لیکن شیعہ تنظیموں نے اعلان کیا کہ یوم علی پر روایتی جلوس ہر صورت میں نکالے جائیں گے اور اس میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔

اس سال جلوس میں گذشتہ برسوں کی نسبت شرکا کی تعداد کم ہے۔

شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ جمعہ کا دن ہونے کی وجہ سے لاک ڈاون میں نرمی بھی تین بجے کے بعد ہی ہوگی۔ اس کے علاوہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی حوم علی کا جلوس نکالا جا رہا ہے جس میں انتظامیہ نے شرکا کی تعداد محدود رکھی ہے۔