پنجگور : سابق صوبائی وزیر صحت اور نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور شریف شہریوں کے لیے نوگو ایریا بن گیا ہے قتل وغارت گری چوری ڈکیتی ربزنی اور دیگر جرائم کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں کسی کی بھی جان ومال محفوظ نہیں انہوں نے کہ صحافی جوکہ معاشرے کے آئینہ ہوتے ہیں مگر اب صحافی بھی غیر محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجگور کے سینئر صحافی اور لکھاری وحید بلوچ کے بیٹا سرتاج پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں حالات سے انداز ہ پوتا ہے کہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کے بیٹا پر حملہ انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے جب صحافی اور ان کے بیثے محفوظ نہیں تو عام لوگ کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ک پنجگور اس نوگو ایریا میں واقع ہے جہان صحافی اپنا فرائص انجام نہیں دے سکتے انہون نے کہا کہ پنجگور میں نیشنل پارٹی کے دور میں مثالی امن قائم تھا انہوں نے کہاکہ ایک سارش کے تحت پنجگور کے امن کو خراب کیا جارہا یے اور اس کا ذمہ دار برسر اقتدار پارٹی ہے جو کہ لڑاؤ اور حکومت کراؤ کی پالیسی پر گامزن ہے تاکہ لوگوں کی توجہ علاقائی مسائل سے ہٹ جائے۔
انہون نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اپنے زمہ دار ہوں سے مکمل غافل ہے اور برسر اقتدار پارٹی کے پالیسیوں پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے پورے شہر کو چوروں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے حوالے کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اس عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پنجگور کے نامور صحافی وحید بلوچ کے فرزند سرتاج پر قاتلانہ حملہ کانوٹس لیکر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور پنجگور میں امن و امان کی صورتحال کا فوری نوٹس لیں کیونکہ پنجگور کے لوگ آمن وامان کی بگھڑتی ہوئی صورتحال سے ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پنجگور کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر فلور پر آواز اٹھانے گی۔