ڈھاڈر: ڈھاڈر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی مختلف گوداموں میں رکھے گئے ہزاروں گندم کی بوریاں قبضے میں لیکر گودام سیل اور جرمانے کیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی مرادخان کاسی کی خصوصی ہدایت پرتحصیلدار ڈھاڈر نعمت اللہ ترین کی رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے علاوہ گندم کی مختلف گداموں پر چھاپے کے دوران ہزاروں بوریاں گندم ذخیرہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی اور انہیں سیل کرکے جرمانے کی سزا سنا دی واضح رہے کہ گندم کی بین الاضلاع عائد پابندی کی وجہ سے گندم کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ اضافہ کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے ڈھاڈر میں گندم کی فی بوری کی قیمت چار ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔
مہنگائی کے ستائے عوام نے انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ڈھاڈر کے عوامی حلقوں نے تحصیلدار ڈھاڈر کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو سراہا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کریں اور ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔