|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2020

ایران کی عدالت نے ایرانی نژاد فرانسیسی ماہر تعلیم کو قومی سلامتی الزامات پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔

فاریبا عدل خاہ کو گزشتہ برس ایران میں گرفتار کیا گیا تھا، خاتون ماہر تعلیم پر قومی سلامتی کے خلاف کاموں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

خاتون ماہر تعلیم کے وکیل کے مطابق فاریبا عدل خاہ کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے پر5 سال اور ملک کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔