کوئٹہ ; وزیراعلیٰ نے عائشہ زہری کو اظہار وجوہ کا نوٹس دینے پر نوٹس لیتے ہوئے کیس کی فائل طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق اسسٹنٹ کمشنر چاغی عائشہ زہری کو اظہار وجوہ کے نوٹس کے اجراء کا نوٹس لیتے ہو چیف سیکرٹری سے کیس فائل طلب کر لی ہے اور یہ باور کروایا ہے کہ مذکورہ خاتون افسر کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہو گی۔