کوئٹہ: فلور ملز ایسو سی ایشن بلوچستان کے صدر صالح آغا نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجاً بند کر دیا گندم کی نقل وحرکت پر بلا جواز بین الاضلاع پابندی عائد ہے رشوت خوری کابازار گرم کیاگیا ہے۔
اس لئے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے صالح آغا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں فلورملز غیر معینہ مدت تک بند ہوگئیں گندم کی عدم فراہمی، نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف احتجاجا ملز بند کی ہیں گندم کی نقل و حرکت پربلاجواز بین الاضلاع پابندی عائد ہے انہوں نے کہا ہے کہ رشوت خوری کا بھی بازار گرم کیا گیا ہے اسی لئے گندم اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
گندم کی بین الاضلاع پابندی کے بعد گندم کی بوری کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 3600 روپے سے بڑھ کر 3900 روپے تک جا پہنچی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات پورے نہ ہونے تک ملز بند رکھیں گے۔