|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2020

کوئٹہ: صوبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشر یٰ رند نے بروری روڈ عیسیٰ نگری میں اپنے فنڈ سے تعمیر ہونے والی سڑکوں کا معائنہ اور جاری ترقیاقی کاموں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انجینئر اربن پلاننگ نے صوبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند کو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔اس کے علاوہ صوبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند کے فنڈ سے سیوریج اور اسٹریٹ لائٹ کا کام بھی مذکورہ علاقے میں مکمل ہو چکا ہیجبکہ اب تک سڑک کی تعمیر کا 70 فیصد کام ہو چکا ہے جو اپنی مقررہ مدت سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ حکومت عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور صوبے کی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ترقیاتی کاموں کے معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔اور تمام ترقیاتی کاموں کو معیار اور بروقت مکمل کیے جائیں گے۔