کوہلو :حکومت کی جانب سے عید سے قبل پیشگی تنخواہوں کے اعلان کے باوجود کوہلو زرعی بینک میں تنخواہوں کی عدم فراہمی پر صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے
تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے زرعی بینک میں ملازم پیشہ افراد کو تنخواہوں کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ تین دنوں سے بینک میں پیسے نہ ہونے سے سینکڑوں ملازمین عید کی تنخواہیں لینے سے محروم ہیں اور ملازمین جن میں ضیعف المر بھی شامل ہیں ماہ رمضان میں دھوپ پر کئی گھنٹوں قطاروں میں انتظار کرنے کے باوجود عملہ یہ کہہ کر واپس کردیتا ہے کہ زرعی بینک میں تنخواہوں کے لئے رقم موجود نہیں ہے
اعلی حکام نوٹس لیں کہ پیسے کیوں موجود نہیں ہیں اور بینک کو تنخواہوں کے فراہمی کے لئے رقم فراہم کی جائے ملازمین اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ,چیرمین نیشنل بینک و زرعی بینک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملازمین عید سے پہلے تنخواہیں وصول کرکے عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔