چاغی : چاغی زیارت بلا نوش زرد کے ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو لوٹ لیا
تفصیلات کے مطابق چاغی زیارت بلانوش کے ایریا زرد میں نامعلوم مسلح افراد نے صلاح الدین میرانزئی سے گن پوائنٹ پر اسے شدید زدوکوب کرکے ترقی فاؤنڈیشن کی جانب سے ملنے والے امدادی خیراتی رقم 25500 ہزار روپے اشیاء خوردونوش، بچوں کے عید کے سامان اور موبائل چین کر فرار ہوگئے
چاغی میں انتظامیہ کے جانب سے گشت نہ ہونے کے وجہ سے چوری ڈکیتی میں اضافہ ہوچکا ہے۔
انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں شہر کے گرد ونواح میں چوروں کے آزادنہ طور پر وارداتیں چاغی انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے ڈاکو دیدہ دلیری سے واردات کرکے آسانی کے ساتھ فرار ہوجاتے ہیں عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات میر عارف محمد حسنی چاغی میں چوری وڈکیتی کا نوٹس لیں۔