چاغی :چاغی بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر، وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق معاون خصوصی میر اعجازخان سنجرانی کی پیرغیب اورمند میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کیساتھ برابر کے شریک ہیں اور دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں،اللہ پاک لواحقین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین۔
میراعجازخان سنجرانی نے سیکورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے مادر وطن اورافواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی بھی غیر ملکی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کی سلامتی ترقی اورخوشحالی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
بلوچستان کے غیور عوام اپنے مادر وطن اورمحافظوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ملک کی دفاع سلامتی اورخوشحالی کے لئے ہمارے پیاروں نے جو قربانیاں دی ہیں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے۔سیکورٹی فورسز پرحملہ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف سازش ہے۔جسے ہم سب کوملکرہرصورت ناکام بنانا ہوگا۔