|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2020

 پشاور:  شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت آج شام مسجد قاسم علی خان میں ہوگا۔

کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی نے ایکسپریس کو بتایا اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، بصورت دیگر عید24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

واضح رہے مقامی کمیٹی نے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا اس طرح آج ان کے 29 روزے ہو رہے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 25 اپریل کو روزہ رکھوایا تھا اس طرح باقی لوگوں کا آج 28 واں روزہ ہے۔