|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2020

 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورونا وائیرس اور ٹڈی دل کی روک تھام سے متعلق امور کا اعلء سطحی جائیزہ اجلاس جمعہ کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جسمیں اہم فیصلے کئے گئے
محکمہ صحت محکمہ زراعت اور بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی

صوباء وزراء زمرک خان اچکزء میر ضیاء لانگو میر محمد خان لہڑی چیف سیکریٹری فضیل اصغر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حافظ عبدالباسط متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں ایڈیشنل آء جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

اجلاس میں کورنا وائرس سے متعلق فرائض کی ادائیگی کے دوران وفات پانے والے ڈاکٹروں طبی عملے اورسرکاری ملازمین کو شہداء کی کیٹیگری میں شامل کرنے اور لواحقین کو شہداء پیلیج دینے کا فیصلہ کیا گیا


اجلاس میں شیخ زید اور فاطمہ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں پیر ا میڈکس لیبارٹری ٹیکنیشنز اور بلاواسطہ ڈیوٹی دینے والے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لی? مالی مراعات کا اعلان بھی کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈیوٹی کی نوعیت کے مطابق ڈاکٹروں پیرا میڈکس دیگر اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کو ماہانہ ایک تا تین بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی

اور اضافی بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی یکم مارچ 2020 سے لاگو ہو گی محکمہ صحت ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی ڈیوٹی کی نوعیت سے متعلق تفصیلات محکمہ خزانہ کو فراہم کریگا اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن،عوام کے عدم تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نجی اسپتالوں اور رجسٹرڈ کلینکس میں او پی ڈی اور علاج معالجہ پر پابندی نہیں تاہم حفاظتی تدابیر کی ایس او پی پر عملدرآمد لازم ہو گا اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں سمارٹ او پی ڈی کے آغاز کا فیصلہ کرتے ہو? محکمہ صحت کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی گء