پنجگور: پنجگور میں ٹڈی دل نے ڈھیرا جمالیا ہے دیگر فصلات کی طرح اب کجھور کے درختوں پر بھی حملہ آور ہوچکا ہے کجھور کی فصل بری طرح سے متاثر ہونے کا امکان زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ٹڈی دل اور سونڈیوں کا حملہ تواتر سے جاری ہے جس کی وجہ سے زرعی فصلات کپاس، ماک، خربوز تربوز پیاس،لوسن بری طرح متاثر ہوچکے ہیں۔
اور اب ٹڈی دل کجھور کے درختوں پر بھی حملہ آور ہوچکے ہیں جس سے نہ صرف کجھور کے کاشتکار تشویش میں مبتلا ہوچکے ہیں بلکہ ٹڈی دل اور سونڈیوں کے یلغار سے کجھور کی فصل بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے علاقے کے کاشتکاروں نے حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کی سال بھر کی محنت حکومتی بے حسی کے نتیجے میں ضائع ہوچکی ہے فی کاشتکار لاکھوں روپے کا نقصانات کا سامنا ہے حکومت نقصانات کے پیش نظر بھی زمینداروں کے لیے پیکج دے۔