|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2020

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر تشکیل دی گئ بلو چستان عوامی پارٹی کی کمیٹی نے صوبے کے سنجیدہ مسائل پر وفاقی حکومت سے مزاکرات کی تیاری مکمل کر لی ہے

بی اے پی کی کمیٹی وفاقی وزراء عمر ایوب اسد عمر اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ملاقات کریگی اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ کمیٹی بلوچستان کی ترقیاتی و مالی ضروریات بجلی کے مسائل قومی شاہراؤں اور ڈیموں کی تعمیر کے اہم امور پر صوبے کا موقف پیش کریگی کمیٹی بلوچستان کے ان وفاقی منصوبوں کو بھی اٹھاۓ گی جو سست روی کی وجہ سے عرصہ دراز سے نامکمل ہیں

کمیٹی بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریگی ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے وفاقی سطح پر اس نوعیت کی کمیٹی تشکیل دی گئ ہے واضع رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے وفاقی سطح پر پارٹی کی کمیٹی تشکیل دی گئ ہے