کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل ہجوم سے نوجوان کی ہلاکت اور دو افراد کو زخمی کرنے واقعہ کی تحقیقات کے لئے 8رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل ٹیم 15روز میں اپنی رپورٹ پیش کریگی،
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستا ن نے ہزارہ ٹاؤن واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انسوٹی گیشن کوئٹہ اسد خان ناصر کی سربراہی 8رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی، اسپیشل برانچ، آئی بی، سی ٹی ڈی کے نمائندے اور کیس کے تفتیشی آفیسر شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم کو ایف آئی، ایس ای سی پی،اسٹیٹ بینک کا تعاون بھی حاصل ہوگاجبکہ تحقیقاتی ٹیم 15دن میں اپنی رپورٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کو پیش کریگی