بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مخلوط صوبائ حکومت کی دو سالہ کارکردگی ،ترقیاتی کاموں اور انکی افادیت کو عوام میں اجاگر کرنے کے لیۓ اپنے اپنے علاقوں میں پروگرام مرتب کریں
پارٹی امور کے حوالے سے بی اے پی کے صدر نے جاری کیۓ گیۓ اپنے ایک پالیسی بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی کارکردگی اور کامیابی اس وقت سامنے آتی ہے جب وہ جماعت اقتدار میں ہوتے ہوۓ عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی مجموعی ترقی کی پالیسیاں اقدامات اور منصوبے بنا کر ان پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے
الحمداللہ بلوچستان عوامی پارٹی نے انتخابات سے قبل اس ضمن میں کیۓ گیۓ وعدوں اور پارٹی منشور کا عملی طور پر نفاذ یقینی بنایا ہے۔ بی اے پی کے صدر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ پارٹی کی دو سالہ کاکردگی کی بنیاد پر صوبہ بھر میں پارٹی کو مزید مستحکم فعال اور متحرک بنانے کے لیۓ ضلعی سطح پر یونٹ سازی اور تنظیمی ڈھانچہ کی بہتری کے عمل میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی اے پی پارٹی صیح معنوں میں ایک سیاسی وجمہوری پارٹی ہے جس کی بنیاد جمہوری سوچ وفکر اور آزادی راۓ پر استوار ہے اور شائد یہ صوبے کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں جمہوری تقاضوں کے مطابق عہدیداروں اور کارکنوں کو ایسا پلیٹ فارم دستیاب ہے جہاں وہ اپنی راۓ اور اختلاف راۓ کاکھل کر اظہار کر سکتے ہیں۔ پارٹی قیادت نےہمیشہ کارکنوں کی راۓ کو سننے اور اہمیت دینے کا ماحول پیدا کیا ہےاور بی اے پی کے صدر نے کہا ہے کہ بیشک کئ مرتبہ عہدیداروں اور کارکنوں نے اس ماحول کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوۓ پارٹی ڈسپلن کی حدود کو عبور بھی کیا لیکن پارٹی نے ہمیشہ برداشت تحمل اور در گزر کا مظاہرہ کیا۔
پپارٹی قیادت سمجھتی ہے کہ کیونکہ بی اے پی ایک نیئ جماعت ہے اور ایسے معاملات شروع شروع میں ہر نیئ جماعت اور اداروں میں سامنے آتے رہتے ہیں لہذا انہوں نے کہا کہ جمہوری تقاضوں کے عین مطابق پارٹی کی ہر سطح پر انتخابات کا انعقاد ہو گا اور مثبت سوچ کے حامل محنتی مخلص اور پارٹی کو کامیابی کے ساتھ آگے لیجانے کا عزم رکھنے والوں کو بھرپور موقع فراہم کیا جاۓ گا۔
پارٹی صدر نے مزید کہا کہ ضلع صوبہ اور مرکزی سطح پر پارٹی الیکشن ہر کامیاب جمہوری و سیاسی جماعت کا لازمی جزو ہوتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں ایسے جمہوری رویوں اور سوچ کو فروغ اور تقویت دینی چاہیۓ اور اچھی کارکردگی کے حامل افراد کو اپنی صلاحیتوں کا موقع ملنا چاہیۓ۔
بلوچستان عوامی پارٹی اپنی حکومتی کارکردگی، ترقیاتی کاموں، احتسابی عمل، ضلعوں اور ڈویژ ن سطع پر بہتری، گڈ گورننس ، عام شہری کا کینسر علاج، کھیل، روزگار اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں کو حقیقی شکل اور تیز وقت میں جس میں خاص طور سے پرانے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، بلوچستان کے وسائل اور آمدنی میں اضافے، مالی وانتظامی امور خدمات کی فراہمی کے شعبے میں بہتری اور پالیسی سازی کے عمل کو ہر صورت جاری رکتھے ہو ۓ دور حاضر کے تقاضوں اور ضروریات کو پورا کیا گیا ہے ۔
بلوچستان عوامی پارٹی کا شروع دن سے صوبے کی ترقی بہتری اور گڈگورننس کا دعوہ رہا ہے اور ہم اس پر قائم اور کاربند ہیں۔