|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2020

گنداواہ : ضلع جھل مگسی گنداواہ میں ٹدی دل نے کھڑی فصلوں کو تباہ کردی اورزمیندار کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔ٹدی دل نے پوری باغات و فصلیں اور زراعت کو تباہ کردی ہے

جبکہ صوبائی حکومت نے زمیندار کسان کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ٹڈی دل جہاں پورے ملک کو لپیٹ میں لے کر تباہی مچادی ہے۔ملک و صوبہ سمیت جھل مگسی گنداواہ کے زمینداروں کے فصلوں کو مکمل تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔زمیندار کسانوں کا کہنا ہے کہ گنداواہ اور علاقے میں کھری فصلیں جس میں گندم،آم کے درخت و دیگر کو تباہ کرنے کے بعد اب باغات کا رخ کر لیا ہے۔

جس میں تمام درختوں کے پتوں کا بھی صفایا کردیا ہے۔لیکن بلوچستان حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ حکمت عملی اور زمینداروں کیلئے کوئی پیکج اور نہ ہی اسپرے کیا جارہا ہے۔زمینداروں کا کوئی پرسان حال ہی نہیں۔زمینداروں کو جھوٹی تسلی دیکر توجہ ہٹانے کیلئے محکمہ زراعت چند بوتل زہر اور کچھ ادویات دیکر اپنی جان چھڑا نے کو کوشش کررہے ہیں۔باقی صوبائی حکومتیں تو خاطر خواہ حکمت عملی کررہے ہیں۔زمیندار کسانوں نے کہا کہ ہونا تو یہی چاہیئے تھا

کہ صوبائی حکومت بذریعہ جہاز اسپرے کرکے ٹڈی دل کو کنٹرول کرتے اور سروے کرکے زمینداروں کو ریلیف دیتے۔اب زمیندار نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں۔زمیندار اور کسانوں کا کہنا ہے ایک طرف کرونا وائرس نے عوام کا جینا حرام کیا ہے دوسری جانب ٹڈی دل نے کرونا وائرس سے زیادہ عوام کی زندگی اجیرن کی ہے۔زمینداروں نے کہا کہ اگر حکومت نے ٹڈی دل کو کنٹرول نہ کیا تو زمیندار احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔