چاغی(نامہ نگار) چاغی وگردونواح میں ٹڈی دل کی کاشتکاروں کے فصلات پر یلغار جاری چاغی کے علاقے آمین اباد لجے،لشکراپ،شے سالار زمین بند میں زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا تربوز خربوز پیاز سمیت دیگر فصلات پر مسلسل ٹڈل دل کے حملے جاری ہیں
محکمہ زراعت،ضلع چاغی میں اس قدرتی آفت اور زمینداروں کے نقصانات پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو ضلع چاغی میں فصلات مکمل طور پر ٹڈی دل چھٹ جائیں گے اور آنے والے دنوں میں مقامی سبزیاں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے جس سے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ ہوگا بلکہ دال اور سبزیاں بھی غریب کی دسترس سے باہر نکل جاے گا۔
چاغی کے مقامی زمینداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل سے فصلات کو بچانے کے لیے فوری اقدامات شروع کردیئے جائیں ٹڈی دل کورونا وائرس سے بہت بڑی آفت ہیں مگر حکومت اور حکومتی اداروں کی فوکس صرف کورونا پر ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے چاغی میں فوری طور پر اسپرے کرکے ٹڈی دل تلف کیے جائیں۔