تفتان:بلوچستان کے ٹرانسپو رٹرزکا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدرمشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹر زحاجی جمعہ خان بادینی منعقد ہوا،رخشان ڈویژن کے تمام روٹس کے ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے متفقہ اعلان کیاکہ اب وقت آگیاہے کہ بلوچستان میں پبلک بس ٹرانسپورٹ کا پہیہ فوری طور پرچلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائے،
کیونکہ وفاقی حکومت نے ریلوے اور ہوائی جہازکے سفرکوشروع کرواکر واضع کردیا کہ سفر انسانی زندگی کا بنیادی حق ہے اوران اداروں کو مزیدمفلوج نہیں رکھا جاسکتا ہے،لہٰذااس بنیادی حق سے بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے عوام کو کیوں مزید محروم رکھاجائے بلوچستان جیسے پسماندہ صوبہ کے تمام انسانی بنیادی ضروری سہولیات صحت وغیرہ کی تھوڑے بہت مراکز صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہی میسر ہیں یہاں کے عوام نے خصوصاً بس ٹرانسپورٹرزنے ابتک کی لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمدکیاکسی سرکاری رٹ کو چیلنج نہیں کیا
لہٰذااب صوبائی حکومت کی اختیاردار بلوچستان کے غریب متوسط طبقے اوربس ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ تین ماہ سے بند ٹرانسپورٹروں کے اوپرلاگو قسطوں سے متعلق نقصانات کے ازالہ کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جا ئے
اور ازالہ کیلئے فوری رلیف کااعلان کریں اوربس ٹرانسپورٹ کی صنعت سے وابستہ لیبرجوتین مہینہ سے بیروزگارتھے انکے کیلئے خصوصی گرانٹ کااعلان کیاجائے، سیکرٹری پرویژنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے صوبائی حکومت سے بلوچستان کے بس ٹرانسپورٹرز نمائندوں کا مشترکہ اجلاس فوری منعقد کروائیں
ہم ایس او پیز کے قائل ہے حکمران وقت اپنی زمہ داریاں پوری پوری ادا کریں خوش اسلوبی سے مسائل کا حل سب کے مفادمیں ہے ہم تنقیدبرائے تعمیرکے قا ئل ضرورہیں لیکن اس مشکل حالات میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کولاوارث نہیں چھوڑیں گے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرزاجتماعی مسائل کے حل کیلئے متحد ہیں،
اجلاس سے عبدالمالک محمد حسنی غلام فاروق شاھوانی حاجی بشیراحمدبادینی غلام رسول عبدالقادر محمدحسنی غلام حیدر ریسانی حاجی طاہر خان محمدحسنی نادر خان بادینی میراحمدسمالانی حاجی حفیظء اللہ بادینی حاجی حمید بڑیچ سردارمحمدصابر ریکی عبد الغفار بادینی اور حاجی اللہ بخش بادینی نے برائراست اور ٹیلیفونک خطاب کیا۔