کوئٹہ:مشیر برائے کھیل،ثقافت وسیاحت عبدالخالق ہزارہ (کووڈ19)کورونا وائرس کاشکار ہوگئے،طبیعت خراب ہونے پر کراچی منتقل کردیاگیاہے۔
ترجمان ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مطابق صوبائی مشیر کھیل،ثقافت وسیاحت اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء عبدالخالق ہزارہ بھی کورونا وائرس کے شکار ہوگئے گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی سائوتھ ہسپتال منتقل کردیاگیا،ترجمان ایچ ڈی پی کے مطابق ان کی طبیعت اب کافی بہتر ہے