کوہلو: بااثرپٹرول پمپ مالکان کے خلاف ضلعی انتظامیہ بے بس،مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سرعام جاری،تحصیلدار کوہلو لاعلم تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پٹرولیم مصنوعات سستا کرنے کے حکومتی اعلانات کے ثمرات سے عام آدمی محروم،بااثر پٹرول پمپ مالکان کے خلاف ضلعی انتظامیہ بے بس،
کاروائی کرنے سے قاصر،میڈیا کے نمائندوں کے رابطہ کرنے پر تحصیلدار کوہلو خواب غفلت سے جاگ گئے تاہم اضافی قیمتوں کی وصولی سے موصوف لا علم ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن، ڈپٹی کمشنرکوہلوسے نوٹس لینے اور مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق کوہلو شہر اور گردونواح میں مختلف پمپ مالکان نے اپنی من مانی قائم کر رکھی ہے
اور پٹرولیم مصنوعات اوگرا نرخنامے کے برعکس مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جن پٹرول پمپ مالکان نے اپنی مرضی کے نرخ نامے مقرر کر رکھے ہے اوراوگرا کے مقرر کردہ قیمتوں سے اضافی قیمت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ان بااثر پٹرول پمپ مالکان کے خلاف فوری کاروائی کیا جائے تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو ریلیف مل سکے۔