|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2020

جان بوجھ کر کوئی پٹرول پمپ بند نہیں کئے،بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن
کوئٹہ: آل بلوچستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سید قیام آغانے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ رمضان سے ہی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تیل کی
مصنوعات میں کمی کرنا شروع کردی تھی جان بوجھ کر کسی پمپ مالک نے پمپ بند نہیں کیا ہے، یکم جون سے پی ایس او کمپنی کے علاوہ تمام کمپنیوں کو تیل کی سپلائی بند ہے،
حاجی ولی محمد نے کہا کہ شیل کمپنی کی گاڑیاں لوڈ کھڑی ہونے کے باوجود تیل کی سپلائی نہیں دے رہی اوگرہ وزارت پیٹرولیم اور حکومت بلوچستان پٹرول کی قلت پر نوٹس لے
شیل کمپنی کے بس ابھی بھی گاڑیاں کھڑی ہیں وہ اس انتظار میں ہیں پٹرول مہنگا بچیں، پٹرول کی مصنوعی قلت کی ذمہ دار نجی کمپنیاں ہیں وہ بلک میں پٹرول بیچنا چاہتے ہیں
اگر پٹرول نہیں ملا تو پی ایس او کے پمپ بھی بند کر دیں گے صوبائی حکومت بلیلی میں کھڑی شیل کمپنی کے پٹرول ٹیکرز کو خالی کرائے، صدر قیام آغا