|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2020

واشک(نامہ نگار) واشک میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈنک تربت میں دوران ڈکیتی ایک خاتون کا قتل اور انکی بچی برمش کو زخمی کرنے والے واقع کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

جن پر برمش کو انصاف دلانے کے حق میں کلمات درج تھے ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراہوں سے ہوتے بازار چوک واشک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں طلباء و مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مظاہرین نے کہا کہ

خاتون پر حملہ اسلامی بلوچی روایات کے برخلاف ہے جبکہ تربت ہمیشہ سے ایک پرامن شہر رہا ہے مگر آج چوروں اور ڈاکوں کے رحم و کرم پر ہے سول سوسائٹی واشک میں ڈنک تربت واقع میں زخمی بچی برمش کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا اور حکومت وقت سے واقع میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔