کراچی :یاسر بلوچ اور ظہیر بلوچ نے وہیل مچھلی کو گہرے سمندر میں ریکارڈ کیا۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ تاہم مبارک ولیج کراچی سے تعلق رکھنے والے ان دو غوطہ خوروں نے ہمت اور مہارت کے ساتھ یہ منظر ریکارڈ کیا۔ پاکستان میں یہ ریکارڈنگ اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈنگ ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح کی ریکارڈنگ پر خوطہ خوروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے
اور میڈیا میں ان کو بلایا جاتا ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ ان دونوں نوجوانوں کی کوئی بھی حوصلہ افزائی نہیں ہورہی ہے۔ شاید ان کا تعلق ایک غریب ماہی گھرانے سے ہے۔ جہاں ہرطرف پسماندگی کا منظر ہے۔ پانی، بجلی، صحت اور تعلیم جیسے زیور سے یہ علاقہ محروم ہے۔
یہ ویڈیوں کا منظر مبارک ولیج سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چرنا آئی لینڈ کا ہے۔ چرنا آئی لینڈ کے اطراف میں نایات نسل کے وہیل، کچھوے، ڈولفن اور دیگر مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مندرجہ بالا نایاب مچھلیاں جہاں بھی پائی جاتی ہیں اس ایریا کو میرین پروٹیکٹڈ ایریاز (Marine Protected Areas) قراردیا جاتا ہے۔ اس قانون کا مقصد ہے کہ نایاب نسل مچھلیاں دنیا میں ختم ہورہی ہیں اور ان کی تحفظ ضروری ہے۔ علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیاہے کہ چرنا آئی لینڈ کو حکومت فوری طورپر میرین پروٹیکٹڈ ایریاز (Marine Protected Areas) قراردیں۔
Ameer Ali
this Video has been stolen and posted without my permission… please remove this or you will sued in 3 days.
this is original video link: https://www.youtube.com/watch?v=w5P9QOj6YGc&t=6s