|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2020

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے 114 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 50فیصد کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 98فیصد مریضوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کیا ہوا ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ صوبے میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں، جن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے انہیں ہسپتال میں آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پہلا کیس رپورٹ ہوئے تین ماہ گزر چکے ہیں اور حال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پریشان کن ہے، بلوچستان میں مقامی سطح پر وائرس تیزی سے منتقل ہو رہا ہے جو ایک خطرناک علامت ہے لیکن اچھی چیز یہ ہے کہ ہمارے صوبے میں مریض انتہائی تیزی سے صحتیاب بھی ہو رہے ہیں۔