کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اسپیکر سندھ اسیمبلی آغا سراج درانی کو خط لکھ دیا۔ 55 سال سے زائد عمر کے اسمبلی اراکین کو سیشن میں شرکت نہ کرنے دی جائے۔
وزیر صحتسندھ کا اسمبلی اسپیکر کو خطصوبے میں کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں ایس او پیز اور گائیڈ لائین جاری کی گئی ہیں۔ اس ہفتے کرونا وائرس کے تعداد میں اضافہ ہوا ہے
اور کل 1744 کیس رکارڈ ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت نے ٹیسٹ کی صلاحیت کو بھی بڑھایا ہے۔ معمر افراد جو شگر اور دیگر امراض کا شکار ہیں وہ کرونا سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اسیمبلی اراکین کو فیس ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پابند بنایا جائے۔