|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2020

ڈی ایچ اے کوئٹہ اسمارٹ سٹی فیز 1 نے پہلی ڈاؤن پیمنٹ کی تاریخ میں 23 جون 2020 تک توسیع کردی ہے جوکہ عوام الناس کیلئے سب سے بڑی خوشخبری ہے، اس فیصلے کی بڑی وجہ حالیہ کورونا وائرس کی وباء ہے۔ توسیع کا بنیادی مقصد رمضان اور عید کی چھٹیوں کے پیش نظر عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ڈی ایچ اے کوئٹہ اسمارٹ سٹی فیز ون میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں، جس میں وہ تمام تر بنیادی سہولیات موجود ہیں جن سے اعلیٰ طرز زندگی ممکن ہو۔ ڈی ایچ اے کوئٹہ ملک میں بنائی جانے والی منفرد اسکیم ہے جس میں تعلیم،صحت اور تفریح سمیت ہر قسم کی پر آسائش سہولیات شامل ہیں۔

جنہیں جدید ترین دور کے عین مطابق آراستہ کیا جا رہا ہے، کوئٹہ میں تفریح گاہوں کی کمی سے سب ہی واقف ہیں خاص طور پر فیملی اوربچوں کیلئے پر فضائی پارک میسر نہیں ہیں مگر ڈی ایچ اے کوئٹہ اسمارٹ سٹی جوائے لینڈ کی اس کمی کو پورا کرے گی جس سے فیملی اور بالخصوص بچوں کو بہترین تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔ ڈی ایچ اے کوئٹہ سمارٹ سٹی عوامی امنگوں کے عین مطابق بین الاقوامی معیار کے تھیم پارک بنا رہی ہے جس کا انتظار کوئٹہ کے باسی برسوں سے کر رہے ہیں۔ ان خوابوں کی تعبیر اب ہوگی ممکن، اس ضمن میں اخبارات میں ترقیاتی کاموں کی تیزی کے حوالے سے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اور مزید ٹینڈرز کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ڈی ایچ اے کوئٹہ اسمارٹ سٹی فیز 1 نے کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے صارفین کو سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں 14 اپریل پہلی پیشگی زر ادائیگی کی حتمی تاریخ تھی جس میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ رقم کی ادائیگی کے حوالے سے بھی صارفین کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، رہائشی، کمرشل پلاٹس کی مد میں پیشگی زربیانہ جات کْل قیمت کے 10 فیصد کی دو عدد اقساط پر مبنی تھی اسے سہل بناکر پہلی زربیانہ کو 8 فیصد بمع ٹیکس کردیا گیا ہے۔

اسی طرح فارم ہاؤسز کی مد میں پیشگی زربیانہ جات کل قیمت کے 20,20 فیصد کی 2 عدداقساط پر مبنی تھیں اب اسے آسان بناکر پہلی زربیانہ کو 16 فیصد بمع ٹیکس کردیا گیا ہے۔ وباء کے پیش نظر آن لائن سہولت مہیا کرتے ہوئے ڈی ایچ ائے کوئٹہ نے یہ ممکن بنایا ہے کہ صارفین گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے تصدیقی خط ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ مقررہ رقم بینک میں جمع کروانے اور تمام کوائف مکمل کرنے کے بعد اپ لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ بعد ازیں جب صارفین کے لیے سہل ہو اپنے کوائف کورئیر کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی ایچ اے کوئٹہ اسمارٹ سٹی فیز 1 کے رہائشی زون میں پرائمری اور مڈل اسکول، مسجد، تفریحی پارک، بنیادی صحت کی سہولیات اور کمیونٹی سینیٹرز تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ کمرشل زون میں میگا شاپنگ مالز، فائیو اسٹار ہوٹل، ریسٹورنٹس اور وئیر ہاؤسز سمیت فوڈ سینٹرز بنائے جارہے ہیں۔ مزید براں عوام کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے اسپورٹس کمپلیکس، اسپتال، میڈیکل کیئر، گیمز سینٹرز شامل ہیں۔ ڈی ایچ اے کوئٹہ اسمارٹ سٹی فیز 1 میں تمام ترین جدید سہولیات شامل ہیں۔