|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2020

اسلام میں استاد کا درجہ بہت بلند ہے اور معلم کا پیشہ پیغمبری پیشہ ہے استاد کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت علی کا قول ہے،جس نے مجھے ایک حرف سکھایااس نے مجھے اپنا غلام بنایا۔ استاد وہ چراغ ہے جو ہر طرف روشنی پھیلاتا ہے جو شعور بیدار کرتا ہے صحیح اور غلط میں فرق بتاتا ہے۔ استاد وہ درخت ہے جو سایہ فراہم کرتا ہے یہ وہ جڑ ہے جو شاخوں کو مضبوط بناتا ہے جب بات کسی ہمہ جہت، بے مثال اور عزیز شخصیت کی ہو تو تحریر کا حق ادا کرنا مشکل ہوجاتا ہے ایسی ہی ایک شخصیت میرے محترم استاد سر سید شاہد خان ہے استاد ہی اپنے شاگرد کی روحانی، دینی، علمی اور اخلاقی تربیت کرتا ہے میرا علم اور محدود ذخیرہ الفاظ ان کی شخصیت کو احاطہِ تحریر میں لانے سے قاصر ہے لیکن پھر بھی چند سطور تحریر کرنے کی جسارت کررہی ہوں۔

سر سید شاہد خان با کردار اور با اخلاق استاد ہیں جو اپنے شاگردوں کے لیے بہ یک وقت ایک با رعب شخصیت ہیں زندگی کے ہر پہلو کے متعلق رہنمائی حاصل کرنے کے لیے شاگرد اْس سے رجوع کرتے ہیں وہ کتنے ہی اہم امور میں مصروف کیوں نہ ہو طلبا ء کو کبھی مایوس نہیں کرتے وہ اپنے شاگردوں میں کوئی امتیاز بھی نہیں برتے بلکہ طلبا ء کو انسانی ہمدردی خلوص اور درد مندی جیسی اعلیٰ صفات پیدا کرنے کا درس دیتے ہیں وہ اپنے طلباء کی تدریس کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی توجہ دیتے ہیں جب وہ کلاس میں داخل ہوتے ہیں تو تمام طلباء معزز طریقے سے کھڑے ہو کر استقبال کرتے ہیں جب وہ پڑھانے لگتے ہیں تو طلباء اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ پر اعتماد محسوس کرتے ہیں وہ اپنے شاگردوں کی ہر ممکن حد تک حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ طلباء میں چھپی صلاحیت باہر آسکیں۔

دینی اور دنیاوی لحاظ سے ایک بہترین استاد ہونے کے باجود ان کے عمل سے کبھی غرور و تکبر یا نرگسیت کی جھلک نظر نہیں آتی وہ طلباء کی نفسیات سے اچھی طرح سے واقف ہیں انتہائی توجہ سے کلاس کے ہر طالب علم کا سوال سنتے ہیں اور اس لئے طلباء استاد کا لیکچر چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرتے طبیعت میں حد درجہ اعتدال اور ٹہراؤ، مثبت سوچ مضمون پر مکمل عبور اور تدریس کے فن سے مکمل آگاہی کی وجہ سے استاد کو مثالی استاد کی حیثیت حاصل ہے۔یہ ایسے استاد ہیں جودل سے پڑھاتے ہیں اور آج ہاؤس آف ماڈرن انگلش میں خدمت سر انجام دے رہے ہیں یہ لیاری کا ایک بہترین ادارہ ہے۔

اور انہوں نے لیاری میں ایک او لیول اسکول قائم کیا ہے جو ھیپی ہوم فاؤمڈیشن کے نام سے قائم و دائم ہے یہاں بہتر سے بہترین تعلیمی دی جاتی ہے اور بچوں کو بہترین سرگرمیوں کی طرف راغب کی جاتی ہے اسی اسکول میں تعلیم کا معیار بہت عمدہ ہے یہاں اچھے ماحول میں طالب علم تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ہر طالب علم پر خاص توجہ دی جاتی ہے اور تعلیم کا بہتر معیار اچھے مستقبل کی ضمانت ہے اور اچھا مستقبل بہترین زندگی گزارنے کا ذریعہ ہے انہوں نے اپنے علم کے ذریعے پورے لیاری میں علم کے شمع روشن کیے ہیں۔سر سید شاہد خان نے لیاری میں انمول ہیرے تراشے ہیں جو مستقبل میں لیاری کے روشن چہرے بنیں گے۔